ETV Bharat / city

بھوپال کا چمن محل، مغل آرٹ کا شاندار نمونہ - chaman mahal

بھوپال کے بانی دوست محمد خان نے اسلام نگر میں چمن محل بنایا تھا، جہاں پہلے دربار اور بعد میں بھوپال نوابین چھٹیاں منانے کے لحاظ سے آتے جاتے رہتے تھے۔

Bhopal's Chaman Palace, a masterpiece of Mughal art
بھوپال کا چمن محل، مغل آرٹ کا شاندار نمونہ
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 8:37 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کا دارالحکومت بھوپال ایک تاریخی شہر ہے اور اس شہر کو راجہ بھوج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ حالات بدلے اور اورنگزیب کی فوج میں بغاوت کے سبب افغانستان کے سردار دوست محمد خان نے اورنگزیب کی فوج سے علیحدہ ہو کر پھول کی جانب رخ کیا، جس کے بعد رانی کملا پتی نے سردار دوست محمد خان سے مدد مانگی جو کہ اس وقت بھوپال میں مقیم تھیں۔

ویڈیو

مدد کیے جانے پر رانی نے سردار دوست محمد خان کو اسلام نگر کا علاقہ دیا، جس کے بعد سردار دوست محمد خان نے اسلام نگر میں اپنی حکومت کے دوران رانی محل اور چمن محل کی تعمیر کروائی۔ سردار دوست محمد خان نے چمن محل سنہ 715 میں تعمیر کروایا تھا۔

چمن محل مغل آرٹ کا شاندار نمونہ ہے، جسے بالو پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس محل میں اس وقت شاندار اور خوبصورت باغیچہ بھی تھا اور چاروں طرف پانی ہوا کرتا تھا۔

سردار دوست محمد خان کے بعد اس محفل میں نواب قدسیہ بیگم نے اپنا دربار بھی لگایا اور بعد میں اس جگہ کو بھوپال نوابین نے اپنی چھٹیاں بتانے کے لئے استعمال کیا۔ اب یہ محل محکمہ آثار قدیمہ کے پاس ہے اور حکومت اس کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.