شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف دارالحکومت بھوپال میں احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یکم جنوری سے شہر کے اقبال میدان میں جاری ستیہ گرہ کے دوران تمام فرقے و طبقات کے افراد شامل ہورہے ہیں اورشہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
سی اے اے، این آر سی کے ساتھ ساتھ جامعہ اور جے این یو میں حملے کی بھی طلبا نے مذمت کی۔
اس موقع پر طلبا کا کہنا ہے کہ سی اے اے قانون لاکر مرکزی حکومت نے ملک کے لوگوں کو ہندو مسلم میں بانٹ دیا ہے، اور پورا ملک جل رہا ہے انہوں نے کہا کہ غیر آئینی قانون کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔