ETV Bharat / city

بھوپال: گیس سانحہ متاثرہ کی حکومت کے فیصلے کے خلاف عرضی

سپریم کورٹ نے بھوپال گیس سانحہ کی متاثرہ خاتون سے کہا کہ وہ مفاد عامہ کی تحت عرضی دائر کرنے کے لیے جبلپور ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

court
court
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:08 PM IST

اس خاتون نے عدالت کا رخ اس لیے کیا چونکہ مدھیہ پردیش حکومت نے بھوپال گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے بھوپال میموریل ہیلتھ اینڈ ریسرچ سینٹر اسپتال کو مکمل طور پر کورونا کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے استعمال کرنے کا حکم 23 مارچ کو جاری کیا ہے جو کہ قانونی طور پر درست نہیں ہے۔ اس اسپتال کو گیس سانحہ کے متاثرین کے لیے بنایا گیا تھا۔

ایڈوکیٹ کرونا نندی نے کہا کہ وہ فوری طور پر ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گی۔

68 برس کی درخواست گزار مُنی بی گیس سانحہ کی متاثرہ ہے اور ان کا تعلق غریب گھر سے ہے اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر کے ذریعے سانس لے رہی ہیں نیز وہ کسی دوسرے اسپتال میں جانے کے متحمل نہیں ہے۔

نندی نے کہا کہ 'بی ایم ایچ آر سی، ان جیسے گیس سانحہ کے متاثرین کے لئے بنایا گیا تھا کیونکہ وہ بیماریاں جو کاربائڈ کی وجہ سے ہوئی، اس کی وجہ سے انہیں سخت تکلیف ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.