ETV Bharat / city

سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا رمضان المبارک کیمپ - 'روبرو

بنگلور کی معروف تنظیم سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے رام نگر کے غریبوں میں راشن و کپڑے تقسیم کئے۔ ہر برس کی طرح اس برس بھی فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں کے درمیان جا کر انہیں اشیا ضروریہ کے ساتھ ساتھ کپڑے بھی تقسیم کیے۔

سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا رمضان المبارک کیمپ

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 10:36 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں واقع سیدہ زینب ایجوکیشنل فاؤنڈیشن، مشہور شادیوں کے پروگرام 'روبرو' سے جانی جاتی ہے۔

سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا رمضان المبارک کیمپ

ہر برس کی طرح اس برس بھی رمضان المبارک کے موقع پر ادارے کی جانب سے رام نگر گاؤں میں ہزاروں غریب خاندانوں کے لئے کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین عتیق احمد نے بتایا کہ 'کورونا وبا سے اور بڑھتی مہنگائی کی مار سے دو چار سلم علاقوں میں بسیرا کر رہے غریب لوگوں کو ادارے کی جانب سے راشن اور کپڑے تقسیمِ کئے جارہے ہیں'۔

ادارے کے سیکرٹری نے بتایا کہ' بنگلور و اطراف کے علاقوں کے سلم میں بسنے والے بیڑی ورکرز و دیگر مزدوروں و غریب خاندانوں کی امداد کر رہے ہیں'۔

اس موقع پر سیدہ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اہل ثروت حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریب، ضرورت مند و مستحق عوام میں ضروریات زندگی تقسیم کرنے کے لئے آگے آئیں، تاکہ ان ضرورت مند لوگوں کی مدد ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.