ETV Bharat / city

کرناٹک 'مسلم لیجسلیچرس فورم' کی تجدید جلد

مسلم سیاسی رہنماوں کا پلیٹ فارم 'مسلم لیجسلیچرس فورم' قبل میں سیاسی رہنماؤں اور قوم و ملت کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرتا تھا۔

Karnataka Muslim
Karnataka Muslim
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 3:14 PM IST

کرناٹک میں ہر انتخابات کے ساتھ مسلمانوں کی تعداد گھٹتی جا رہی ہے جس سے ملت میں اضطراب بھی بڑھ رہا ہے۔ دانشوران کے نزدیک یہ بات ہمیشہ سے فکر انگیز رہی ہے کہ مسلم سیاسی رہنماؤں اور قوم و ملت کے درمیان ایک بڑا فاصلہ ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کے مسائل انتظامیہ تک درست طور پر نہیں پہنچ پارہے ہیں۔

کرناٹک 'مسلم لیجسلیچرس فورم' کی تجدید جلد
اس سلسلے میں حال ہی میں قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد نے بتایا کہ چند سالوں قبل قائد ملت و سابق ریاستی وزیر مرحوم عزیز سیٹھ کے دور میں مسلم سیاسی رہنماؤں کا پلیٹ فارم 'مسلم لیجسلیچرس فورم' کا قیام ہوا تھا اور مرحوم کی قیادت میں اپنے مقصد کے تئیں متحرک بھی رہا لیکن ان کے رحلت کے بعد غیر فعال ہوگیا۔

نصیر احمد نے بتایا کہ وہ قوم و ملت کے موجودہ مسائل کو حل کرنے کے تئیں مسلم لیجسلیچرس فورم کو پھر سے تجدید کر فعال بنائیں گے۔

نصیر احمد کے اس فیصلہ سے سماجی و سیاسی حلقوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد اہم شخصیات نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'مسلم لیجسلیچرس فورم' کی تجدید کئے جانے پر اس فورم کا ہر اعتبار سے تعاون کریں گے اور اس کے مقاصد کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.