کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شیڈول کاسٹ پرائیویٹ اسکول و کالج کے اساتذہ کو تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر شیڈول کاسٹ تنظیم کے سکریٹری جی گوپال نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شیڈول کاسٹ پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ان اسکولز اور کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ریاست بھر میں متعدد بڑے عہدوں پر فائز ہیں لیکن ریاستی حکومت کی جانب سے ان اداروں کی ترقی کے لیے اب تک کوئی بجٹ جاری نہیں کیا گیا اور یہاں خدمت انجام دینے والے اساتذہ کو تنخواہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: اے آئی ٹی یو سی نے احتجاج کیا
انہوں نے حکومت کو فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔