ETV Bharat / city

بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں - لاک داؤن میں توسیع نہیں

شہر میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود بھی کم و بیش دو ہزار مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں، حالانکہ بنگلورو کے مضافات اور دیہی علاقوں میں ایک ہفتے کا مسلسل لاک ڈاؤن رہا لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں کمی درج نہیں کی گئی۔

بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں
بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 3:42 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے ساتھ ملاقات کے بعد ریاستی وزیر سدھاکر نے بتایا کہ اس ملاقات میں لاک ڈاؤن کے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی لہذا لاک ڈاؤن میں کوئی توسیع نہیں ہوگی اور لوگ اپنی عام زندگیوں میں لوٹ سکتے ہیں بشرطیکہ کووڈ-19 سے بچاؤ کے تمام تر ہدایات پر عمل کیے جائیں۔

سدھاکر نے مزید بتایا کہ بروز اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ روزانہ رات 8 بجے تا صبح 5 بجے تک امتناعی احکامات نافذ رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق تفصیلی رہنما خطوط منگل کو جاری کیے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلی وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے بنگلورو کے آٹھ کارپوریشن زون کے ذمہ دار وزراء کا اجلاس طلب کیا تھا، تا کہ کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بنگلور میں 24 ہزار 316 فعال کیسز ہیں، شہر میں سخت لاک ڈاؤن کے باوجود کم و بیش دو ہزار کیسز کی یومیہ تشخیص ہو رہی ہے۔

حالانکہ بنگلورو اضلاع میں ایک ہفتے کا مسلسل سخت لاک ڈاؤن رہا لیکن کورونا وائرس کے کیسز میں کسی قسم کی کمی نہیں دیکھی گئی، بتا دیں کہ آئندہ 22 جولائی کو لاک ڈاؤن کا اختتام ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.