ETV Bharat / city

Kashmir First Electric Train کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین شروع ہونے کا امکان - Baramulla Banihal rail corridor

وادی کشمیر میں اگلے ماہ اکتوبر سے بانہال۔بارہمولہ ریل کوریڈور پر پہلی مرتبہ الیکٹرک ٹرین دوڑے گی۔ 137 کلومیٹر طویل بانہال۔بارہمولہ لنک کو 2 اکتوبر سے الیکٹرک ریل سے جوڑا جائے گا۔ Kashmir to Get its First Electric Train Next Month

electric train in Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 2:54 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 5:11 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں پہلی بانہال سے بارہمولہ تک الیکٹرک ریل شروع کی جا رہی ہے۔ الیکٹرک ٹرین سروس شروع ہونے سے لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ جلد سے جلد یہ ٹرین سروس شروع کی جائے۔ ٹرین شروع ہونے سے وقت کی بچت ہوگی جب کہ فضائی آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور عوام کم کرائے میں سفر کر سکیں گے۔ Electric Train in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں آئندہ ماہ سے الیکٹرک ٹرین

وادی کشمیر میں اگلے ماہ اکتوبر سے بانہال۔بارہمولہ ریل کوریڈور پر پہلی مرتبہ الیکٹرک ٹرین دوڑے گی۔ 137 کلومیٹر طویل بانہال۔بارہمولہ لنک کو 2 اکتوبر سے الیکٹرک ریل سے جوڑا جائے گا۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں بڈگام اور بارہمولہ اسٹیشنز کے درمیان کُل 1271 بجلی کے کھمبے لگائے گئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ 305 کھمبے سوپور اور بارہمولہ کے درمیان ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ بڈگام سے مازہوم، مازہوم سے پٹن، پٹن سے ہامرے اور ہامرے سے سوپور کے درمیان کھمبے لگائے گئے ہیں۔ Jammu and Kashmir Train Service

حالانکہ جموں سے بانہال تک ٹرین کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اس لیے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد یہ کام بھی مکمل کیا جائے تاکہ بارش اور برفباری سے ہونے والی پریشانیوں سے نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور برفباری سے جموں و کشمیر نیشنل ہائی وے بند ہو جاتی ہے اگر جموں سے بانہال تک ریل کا کام مکمل ہو جاتا ہے تو ہمیں مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا۔

مقامی شخص یاسر آفتاب ملک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں الیکٹرک ٹرین کی شروعات اچھا قدم ہے کیوں کہ اس سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی۔ سہیل ٹھاکر نامی شخص نے بتایا کہ 'الیکٹرک ریل سروس شروع ہونے سے پہلے ہمیں جس کام کے لیے چار سے پانچ گھنٹوں سفر کرنا پڑتا تھا اب وہ کام دو گھنٹوں میں ہی مکمل ہوجائے گا نیز کرایہ بھی کم لگے گا۔ واضح رہے کہ سنہ 2013 میں کشمیر میں پہلی مرتبہ ٹرین سروس شروع کی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 24, 2022, 5:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.