ETV Bharat / city

IT Dept Outreach Programme in Baramulla: بارہمولہ میں ٹیکس ادائیگی کے تئیں بیداری مہم

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں وزارت خزانہ کی جانب سے ٹیکس دہندگان میں شعور بیدار کرنے کے لیے ’عوامی ملاقات‘ مہم کے تحت ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ میں اپنا تعاون پیش کریں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی پر خصوصی زور دیا گیا کہ وہ تندہی سے ٹیکس ادا کریں۔

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 3:53 PM IST

بارہمولہ میں وزارت خزانہ کی ’ملاقات‘ مہم

وزارت خزانہ، حکومت ہند کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں آؤٹ ریچ پروگرامز کو منعقد کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان میں شعور بیداری مہم ’ملاقات‘ میں مصروف ہے۔

شعور بیداری مہم ’ملاقات‘ کے سلسلہ میں آج ڈاک بنگلو میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ انکم ٹیکس اور سنٹرل جی ایس ٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک اجلاس منعقد کیا۔

بارہمولہ میں منعقدہ آوٹ ریچ پروگرام Outreach Programme in Baramulla کی صدارت نیرج چوبے ایڈیشنل کمشنر جی ایس ٹی چنڈی گڑھ نے کی جبکہ ورون سونی ڈپٹی کمشنر سینٹرل جی ایس ٹی چنڈی گڑھ، ابھیشری اسسٹنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس سری نگر اور انکم ٹیکس آفیسر بارہمولہ اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں مقامی نوجوانوں، تاجر برادری، دکانداروں اور تاجرین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر انکم ٹیکس سلیب ریٹس کے بارے میں ٹیکس دہندگان میں آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس نے تاجروں کو انکم ٹیکس کی پریزمپٹیو ٹیکسیشن اسکیم کے مختلف سیکشنز کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ بغیر کسی آڈٹ کے ریٹرن فائل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ میں اپنا تعاون پیش کریں۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی پر خصوصی زور دیا گیا کہ وہ تندہی سے ٹیکس ادا کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی اور سماجی و اقتصادی ترقی ساتھ ساتھ چلتی ہے، اس لیے اسے اپنی ذمہ داریوں کے حصے کے طور پر ادا کریں۔ مقامی لوگوں کی رائے کے دوران، کئی نوجوانوں نے انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی قوانین کی پیچیدہ نوعیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے متفقہ طور پر بارہمولہ ضلع میں بیداری کیمپ منعقد کرنے کی درخواست کی تاکہ عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Baramulla DDC Chairperson holds Public Darbar: ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ نے عوامی دربار منعقد کیا

انہوں نے اصرار کیا کہ مقامی لوگ ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں رضاکارانہ تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے اس حوالے سے رہنمائی کی ضرورت ہے۔ تاثرات سننے کے بعد، دونوں محکموں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ بہترین ٹیکس دہندگان کی خدمات کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے شفاف اور جوابدہ ٹیکس نظام کے تحت اب کسی تعصب کی گنجائش نہیں ہے۔ ٹیکس کے مسائل کے بارے میں رائے کے علاوہ، شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ آئندہ مرکزی بجٹ سے اپنی خواہشات کے بارے میں بات کریں۔ مرکزی بجٹ کے حوالے سے مقامی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں، جو ضلع کی ترقی پر مرکوز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.