مقامی لوگوں کے مطابق ڈنگی تھل گریز علاقے کو ملانے والے پل پر انتطامیہ کی جانب سے کام مکمل نہیں کیا جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پُل پر تقربیاً دس سال پہلے کام شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں کئی سال تک کام کو روکا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق پل نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
لوگوں کے مطابق پُل کی عدم دستیابی کے باعث علاقے میں موبائل ٹاور بھی نصب نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر احمد سے فون پر بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ رقم کی عدم دستیابی کے باعث پُل پر کام التوا میں رکھا گیا تھا۔ اب دوبارہ سے کام شروع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ مقامی لوگوں کے مطالبات کو زیر غور لاکر سارے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔