اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں پچھلے مہینے پولیس نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے جلسے کو روک دیا تھا جس کے بعد ونچیت اگھاڑی تنظیم کے ذمہ داروں نے بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں پی ایل داخل کی تھی۔ جلسے کے سلسلے میں ہائی کورٹ نے پولیس کے رویے پر اپنے انداز میں نکتہ چینی کی اور بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ سے ونچت بہوجن اگھاڑی کو راحت دیتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر ونچت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ ونچیت کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد کرناٹک کی مسکان خان کو پروگرام کے لئے اورنگ آباد مدعو کیا جائے گا Vanchat Bahujan Aghari Relief High Court of Bombay۔
ونچت بہوجن اگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے کہا کہ اورنگ آباد میں جلسے کے سلسلے میں ہائی کورٹ نے پولیس کے رویے پر اپنے انداز میں نکتہ چینی کی ہے۔ فاروق احمد نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو ترجیحی بنیادوں پر ونچت کی درخواست پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ونچت بہوجن اگھاڑی کو اپنا جلسہ منسوخ کرنا پڑا تھا، جس میں کرناٹک کی حجاب گرل مسکان خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: