ETV Bharat / city

دیسی پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ دو ملزم گرفتار

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 12:02 PM IST

گرفتار شدہ دونوں نوجوان کی شناخت گنیش ہری باؤ پھلے ساکن دھنگر گلی ہرسول اور راہل بالا صاحب سونے ساکن پھلمبری گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔

دیسی پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ دو ملزم گرفتار
دیسی پستول اور زندہ کارتوس کے ساتھ دو ملزم گرفتار

ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں غیر قانونی طریقہ سے خطرناک ہتھیار لیکر گھومنے والے دوملز مین کو اورنگ آباد چکل تھانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک دیسی پستول اور زنده کارتوس سمیت تیز دھار چاقو بھی برآ مد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق چکل تھانہ پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر مہیش آندھڑے کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ دو نوجوان موٹر سائیکل پر بیڑ سے چھیتے گاؤں کے جھالٹہ پھاٹہ راستے سے اورنگ آباد کی جانب آرہا ہے، ان دونوں نوجوانوں کے پاس پستول کارتوس اور تیز دھار ہتھیار ہیں۔

برآمد کیے گئے ہتھیار
برآمد کیے گئے ہتھیار

مخبر کی اطلاع پر مہیش آندھڑے اپنے معاونین کے ہمراہ جھالٹہ پھاٹہ روانہ ہوئے اور پھانٹے پر واقع کووڈ ٹیسٹنگ پوائنٹ کی پولیس کومستعد رہنے کی ہدایت دی، پوائنٹ پر موجود ملازمین نے راستے پر بریگیڈ لگا کر راستہ سیل کر دیا اور ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی اس دوران انسپکٹر آندھڑے اور ان کی ٹیم نے مخبر کے بتائے ہوئے افراد پر نگاہ رکھی۔

اسی بیچ بلٹ موٹر سائکل پر دو نوجوان بیٹے سے اورنگ آباد کی جانب آتے دکھائی دیے۔ تاہم راستے کی ناکہ بندی کو دیکھ کر نوجوان واپس بیڑ کی کی جانب پلٹ گئے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔

پولیس کی جانب سے پیچھا کیے جانے کا علم ہوتے ہی دونوں ملز مین نے موٹر سائیکل راستے کی سائیڈ میں لگا کر کھیتوں میں بھاگنے کی کوشش کی لیکن انسپکٹر آندھڑے اور ان کے معاونین نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کا پیچھا کیا اور ملزمین کو گرفتار کر لیا، بعد ازاں دونوں سے پوچھ گجھ کرنے پر ان کے قبضے سے ایک دیسی پستول زنده کارتوس سمیت ایک تیز دھار چاقو برآمدکیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.