ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 3028 پہنچی - lockdown in aurangabad

ضلع میں مختلف مقامات کو ھاٹ اسپاٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:09 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ 17 جون کی صبح ضلع انتظامیہ سے جو رپورٹ ملی ہے اس کے مطابق ضلع میں کورونا وائرس کے آج 93 مریض سامنے آئے ہے۔

ایسے میں ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3028 ہو گئی ہے۔ اس میں 163 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوچکی ہےاور 1658 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں بہت سارے لوگوں کو ہوم کورنٹائن میں بھی رکھا گیا ہے۔ کوویڈ 19 کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں گھومنے نہ نکلیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ اس دوران سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ گھر سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگائیں۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے انتظامیہ کے ذریعہ نافذ لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور اس میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

اورنگ آباد ضلع میں مختلف مقامات کو ھاٹ اسپاٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا جا رہا ہے اور وہاں پر سینیٹائزر کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.