مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی میں ایک ماں اپنے تین مہینے کے بچے کو ایک اجنبی کو دے کر فرار ہو گئی جس کے بعد بے رحم ماں کو پولیس تلاش رہی ہے۔
اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں تین ماہ کے بچے کو دوسرے کے حوالے کر کے بے رحم ماں فرار ہوگی جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال گھاٹی کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔
واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے 3 ماہ کے بچے کو ایک اجنبی شخص کے سپرد کیا اور کہا کہ وہ ایکسرے نکال کر واپس آ رہی ہے لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود خاتون واپس نہیں آئی، جس پر اس اجنبی شخص نے اسپتال کے سرجیکل وارڈ کے باہر خدمت انجام دینے والی خاتون سیکیورٹی گارڈ کو سارا ماجرا سنایا۔ اس کے بعد خاتون کو اسپتال میں تلاش کیا گیا لیکن اس کا کہیں بھی سراغ نہیں ملا، جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی اور بچے کی طبی جانچ کے لیے وارڈ نمبر 25 میں داخل کروایا گیا۔ فی الحال تین مہینے کے بچے کی ماں کی تلاش جاری ہے۔