مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں تیرہ سالہ لڑکا ندی میں ڈوب کر فوت ہو گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی مشقت کے بعد لڑ کے کی لاش کو نکالا اور بیگم پورہ پولیس کے حوالے کیا۔ اس کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش کو گھاٹی اسپتال روانہ کیا۔
اورنگ آباد کے ہرسول تالاب سے پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے جڑواڑہ کا شہر سے رابطہ کچھ وقت کے لئے منقطع ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ ہرسول تالاب کے کیچ منٹ علاقے میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے پہلے ہی لبالب ہوچکے ہر سول تالاب سے پانی کا بہاؤ مزید تیز ہو گیا۔
پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کھام ندی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ ہلال کالونی، جلال کالونی کو جوڑنے والے پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا تھا۔ اسی دوران تیرہ سالہ معصوم لڑکا کھام ندی میں گر پڑا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
معصوم کی لاش کو فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد کھام ندی سے باہر نکالا اور بیگم پورہ پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے تیرہ سالہ لڑکے کی لاش کو گھاٹی اسپتال روانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ جڑواڑہ روڈ کے پول پر پولیس بندوبست تعینات کر تے ہوئے عوام کی آمد ورفت بند کر دی گئی تھی۔ اسی طرح ہلال کالونی و جلال کالونی میں بھی ساکنان میں پانی کو لے کر ڈر دکھائی دے رہا ہے۔