واقعے کے بعد علاقہ کے لوگوں نے مذکورہ فلٹریشن پلانٹ سے سپلائی کیے جا رہے پینے کا پانی استعمال کرنا ترک کر دیا تھا۔ جس کے سبب لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا تھا۔
تاہم محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے مذکورہ فلٹریشن پلانٹ کی صاف و صفائی کی گئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے افسران نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا خوف فلٹریشن پلانٹ سے سپلائی کئے جا رہے پانی کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی پانچ روز تک مسلسل صفائی کی گئی ہے اور اب اسے پوری طرح سے صاف وشفاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
افسران نے لوگوں سے پینے کا پانی ضائع نہ کرنے کی اپیل کی ۔