ETV Bharat / city

Protest Against Power Department: محکمہ بجلی کے خلاف شانگس علاقہ میں احتجاج - شانگس میں محکمہ بجلی کے خلاف مظاہرہ

اننت ناگ شانگس علاقہ میں بجلی کے باربار کٹنے اور بجلی بل میں اضافہ کو لے کر احتجاج کیا گیا اور متعلقہ محکمہ کے افسر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 8:33 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس تحصیل صدر مقام میں مقامی باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کا نے بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی اور بجلی کی ناقص سپلائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج

مظاہرین کا کہنا ہے کہ میٹرنگ کے بعد بجلی بل میں اضافہ ہورہا ہے۔ مظاہرین نے اچھہ بل - چھتہ پل سڑک پر دھرنا دیا۔

مظاہرین نے محکمہ بجلی کے اے ای ای کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ا س احتجاج کے سبب کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

مظاہرین کے مطابق علاقے میں بجلی میٹر نصب کرنے سے قبل انہیں دن میں18 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا، تاہم میٹر نصب کرنے کے بعد بجلی تو دور الٹابجلی بل کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Anganwadi workers Protest: اننت ناگ میں آنگن واڑی ورکرز کا احتجاج

لوگوں نے اس معاملہ کے تحت ڈی سی اننت ناگ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اور بجلی کی مناسب فیس کے نظام کو بنائے رکھنے اور بجلی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی گزارش کی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.