ضلع کے سرنل پائین کی شوبی جان نامی خاتون کو درد زہ کی وجہ سے زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا۔
اہلخانہ کا الزام ہے ڈاکٹروں نے مریضہ کے علاج و معالجہ میں کوئی دلچسپی نہیں لی جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی۔
لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں سے کئی بار مریضہ کا آپریشن کرنے کی درخواست کی گئی لیکن ڈاکٹروں نے ایک نہ سنی۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ رات کے اوقات میں کوئی بھی ڈاکٹر ہسپتال میں موجود نہیں تھا۔
اس واقع کے بعد مریضہ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ہسپتال میں مظاہرہ کیا اور لاپرواہی میں ملوث ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی اور مریضہ کی موت کے لئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
اس سلسلے میں ہمارے نمائندے نے جب محکمہ کے افسران سے بات کرنی چاہیے تو انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی درد زہ میں مبتلا کئی خواتین کی موت واقع ہوچکی ہے۔