ETV Bharat / city

اننت ناگ: بزرگ شہریوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:24 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں بزرگ شہریوں میں بیداری لانے کے لیے قومی ہیلپ لائن نمبر 14567 جاری کیا گیا۔

اننت ناگ : بزرگ شہریوں کے ہیلپ لائن نبر سے متعلق بیداری مہم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ گلزار احمد کی قیادت میں چلائی گئی بزرگ شہریوں کے لیے قومی ہیلپ لائن 14567 کے حوالے سے ایک بیداری مہم چلائی گئی۔

اننت ناگ: بزرگ شہریوں کے ہیلپ لائن نبر سے متعلق اجلاس

اس موقع پر ایریل ٹیلی کام اور سمرتھ ایلڈر کیئر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایس ڈی ایم، تحصیلدار، اور دیگر موجودہ افسران کو ہیلپ لائن کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ ہیلپ لائن کا مقصد بزرگ شہریوں تک مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے امید ظاہر کی کہ ہیلپ لائن سے ضلع کے بزرگ شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہیلپ لائن کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنائیں اور پریشانی میں مبتلا بزرگوں کو اس سروس سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیں۔

منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ کے مطابق 'ایلڈر لائن' کا مقصد ملک بھر میں تمام بزرگ شہریوں یا ان کے خیر خواہوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک دن میں درپیش مسائل کے بارے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کر سکیں۔

روزانہ کی بنیاد پر بزرگوں کو ڈاکٹروں، فیزیوتراپی، ڈے کیئر ہومز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے، دیکھ بھال اور فلاح و بہبود سے متعلق جانکاری، قانونی تنازعات کے معاملات میں رہنمائی فراہم کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جےپور: تریپورہ میں پُرتشدد واقعات کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج

اس ہیلپ لائن کے ذریعے جسمانی ذہنی تندرستی، طرز زندگی کے مسائل، تنہائی اور بے چینی سے متعلق عوارض کے بارے میں بھی مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔

بزرگ شہریوں کے پنشن کے مسائل، قانونی مسائل اور یہاں تک کہ بے گھر بزرگوں کو بچانے میں سہولت فراہم کرنے مزکورہ نمبر پر کال کر سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن نمبر پہلے ہی ملک کی 17 ریاستوں میں شروع کی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.