ETV Bharat / city

اننت ناگ میں معمول کی سرگرمیاں بحال - अनंतनाग में सामान्य गतिविधियां बहाल

علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے تیسرے روز بعد ضلع اننت ناگ میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بھی ضلع سے مکمل طور پر کرفیو کو ہٹالیا گیا ہے۔

اننت ناگ میں معمول کی سرگرمیاں بحال
اننت ناگ میں معمول کی سرگرمیاں بحال
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 5:06 PM IST

سید علی گیلانی کی وفات کے تیسرے روز وادیٔ کشمیر میں بندشوں میں نرمی برتی جارہی ہے۔ وہیں گزشتہ رات موبائل (کالنگ) خدمات کو بحال کردیا گیا تھا جب کہ موبائل انٹرنیٹ خدمت ہنوز معطل ہیں۔

اننت ناگ میں معمول کی سرگرمیاں بحال

وادی کے دیگر حصوں کی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی طور پر بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ تاہم آج یعنی ہفتہ کے روز اننت ناگ میں بندشیں ہٹائی گئیں۔ ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس و سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو بر قرار رکھا جائے۔

قصبہ اننت ناگ میں ہفتہ کی صبح ہی دکانداروں نے اپنی دکانیں کھول دیں، وہیں دیگر کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق بحال ہوگئیں۔ ادھر سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی رواں دواں ہے۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہے :محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات وائس کالنگ سروس بحال کرنے کے بعد لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ہے۔ ضلع میں حالات پُرامن ہیں۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک ضلع کے کسی بھی علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.