ETV Bharat / city

پیازکی قیمتوں پرتلگودیشم کا احتجاج

باورچی خانہ کی اہم شئے پیاز کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کوہورہی دشواری کو اجاگر کرنے کے لیےآندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کی جانب سے انوکھا احتجاج کیاگیا۔

پیازکی قیمتوں پرتلگودیشم کا احتجاج
پیازکی قیمتوں پرتلگودیشم کا احتجاج
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 3:26 PM IST

اے پی کے سکریٹریٹ کے قریب سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں یہ احتجاج کیاگیا۔ چندرابابو نے اپنے ہاتھ میں بڑی پیاز کی شکل کا ماڈل رکھا تھا جبکہ ان کی پارٹی کے رہنماوں نے اپنے گلوں میں پیاز کے ہار ڈالتے ہوئے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پیاز کی بڑھتی قیمت پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پرچندرابابو نائیڈو نے پیاز کی قیمت پر قابو پانے میں ناکامی کا حکومت پر الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ روز بروز پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوتاجارہا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ تلگودیشم کے دور حکومت میں پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے تھے اور سبسیڈی پر پیاز کی فروخت کو یقینی بنایا گیا تھا۔انہوں نے واضح کیاکہ پیاز کی قیمت میں کمی تک ان کی پارٹی احتجاج کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.