ETV Bharat / city

علیگڑھ: لاک ڈاؤن کے سبب تاجر پریشان، حکومت سے تعاون کی اپیل

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:10 AM IST

اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے امیر نشاں مارکیٹ کے تاجروں کو لاک ڈاؤن کے سبب ہفتے میں صرف تین دن 11 بجے سے رات 8 بجے تک ہی دوکان کھولنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے دوکان کا کرایہ، بجلی کا بل اور ملازمین کی تنخواہ ادا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

shopkeepers of amir nisha market suffer due to lockdown
امیر نشاں مارکیٹ کے تاجر لاک ڈاون سے پریشان

کورونا وائرس نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو متاثر کر دیا ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے ملک کی دیگر ریاستوں کے اضلاع میں نائٹ کرفیو اور ویکینڈ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں مسلم بازاروں میں سال کی سب سے زیادہ خرید و فروخت کی جاتی ہے وہاں آج رونق تک نہیں ہے، ایسی ہی ایک مارکیٹ علیگڑھ کی امیر نشاں مارکیٹ ہے، جہاں ہفتے میں صرف تین دن 11 بجے سے رات 8 بجے تک ہی دوکانیں کھولنے کی اجازت ہیں، جس کی وجہ سے دوکانداری نہیں ہوتی ہے اور دوکان کے مالک کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجر محمد مدثر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب تجارت مکمل طور سے ٹھپ پے، ایک جانب لوگوں کو کورونا کا خوف اور دوسری جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازاروں میں رونق نہیں ہے، جس کے سبب دوکان کا کرایا، بجلی کا بل، ملازمین کی تنخواہ ادا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مدثر نے مزید بتایا کہ مسلم اکثریت علاقہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کے روز بازار روایتی طور پر بند رہتا ہے، ہفتہ اور اتوار کے روز ریاست اترپردیش کے آرڈر کے مطابق اور منگل کے روز ڈی ایم کے آرڈر کے مطابق بازار بند رہتے ہیں، اس طرح سے صرف تین دن ہی بازار کھولنے کی اجازت ہے، جس کا وقت بھی صبح 11 سے رات 8 بجے تک ہے۔ رمضان کی وجہ سے دن میں خریدار نکلتے نہیں اور رات میں بازار کھلتے نہیں ہیں جس کی وجہ سے دوکانداری بھی نہیں ہوتی ہے، اس لیے یوگی اور مودی حکومت سے اپیل ہے کہ ہمارے بارے میں بھی کچھی سوچیں۔

تاجر محمد شعیب نے بتایا کہ عید کے پیش نظر ایک ماہ قبل امیر نشاں بازار میں کپڑوں کا نیا کاروبار شروع کیا ہے اور 10-12 لاکھ کا مال دوکان میں ہے لیکن اب بازار میں رونق ہی نہیں ہے، دن میں گرمی اور روزے کے سبب خریدار گھر سے نہیں نکلتے اور افطار کے بعد جب داکانداری کا وقت ہوتا ہے تو بازار بند ہو جاتے ہیں اور اگر یہی صورت حال رہی تو خود کشی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.