یونیورسٹی ڈک پوائنٹ پر طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کوولپریت کور نے کہا ہم لوگوں کو یہاں پر آنے سے ڈر لگتا ہے، جس طرح سے پورے ملک میں ریاست اتر پردیش کی حکومت نے یہ پیغام دیا ہے۔ یہاں پر پوری طرح سے امن وامان ناکام ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہم آئے ہیں موجودہ عام حالات میں تو یہاں کیمپس کھلا ہونا چاہیے طلبا کو یہاں پر فری گھومنا چاہیے لیکن یہاں آج کیمپس بند ہے۔ ہم اے ایم یو کے اس ہاسٹل میں بھی گئے جہاں پر پولیس نے آنسو گیس چھوڑے اور اس میں ایک طلبہ کا ہاتھ چلا گیا۔ یہ معمول حالت نہیں ہے یہی بات کو ہم یہاں کہنے آئے ہیں، اور اس کو دیکھنے کے لئے آئے ہیں۔
کوولپریت کور نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بھی کہنے آئے ہیں کہ اے ایم یو کے جتنے بھی طلبا پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے وہ جعلی ہے ان کے اوپر غنڈا ایکٹ لگایا گیا ہے ان کو ہٹانا چاہیے۔ سی اے اے کو ان لوگوں نے کل لاگو تو کر دیا لیکن عوام کے بیچ میں یہ کیسے پاس کریں گے یہ ایک بڑا سوال ہے۔ عوام کے بیچ یہ پاس نہیں ہوگا۔ پولیس کو انصاف سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اس ملک میں انصاف کی کوئی بات نہیں ہوگی۔ قاعدے میں ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی اور ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کو استعفی دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے ملک میں قیامت لا دی ہے۔