ریپیکن پارٹی آف انڈیا(اٹھاولے) کے اقلیتی شعبے کے قومی صدر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں اور ان کی بھلائی کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں کو انجام دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ہاتھرس کیس: سی بی آئی متاثرہ کے بھائی کو جائے واردات پر لے گئی
سیفی نے یہ بھی واضح کیا کی بہار انتخابات میں ان کی پارٹی نتیش کمار کی حمایت کریگی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں جس طرح منشیاتی معاملات سامنے آرہے ہیں، وہ بے حد سنگین ہے۔ ایسے میں ہمیں ہماری نئی نسل کو بچانے کے لیے ہر سخت قدم اٹھانے چاہیے۔
سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سیفی اور ان کی ٹیم کو درگاہ میں سید چشتی نے زیارت کرائی اور دستار بندی کی۔