ETV Bharat / city

دنیا کے دوسرے بلند ترین سردار پٹیل کے مجسمہ کی نقاب کشائی - مجسمہ

دنیا کا بلند ترین مجسمہ 182 میٹر بلند اسٹیچو آف یونٹی کے بعد سردار بلبھ بھائی پٹیل کے دوسرے بلند ترین مجسمہ کی گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے آج پاٹيدار کمیونٹی کے ادارے سردار دھام کے ویشنو دیوی سرکل کے قریب واقع احاطے میں نقاب کشائی کی۔

دنیا کے دوسرے بلند ترین سردار پٹیل کے مجسمہ کی نقاب کشائی

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 1:07 PM IST

ہزار کلو وزنی اور 50 فٹ بلند یہ مجسمہ اگرچہ اسٹیچو آف یونٹی کے مقابلے میں خاصا چھوٹا ہے لیکن یہ سردار پٹیل کا دنیا بھر میں دوسرا بلند ترین مجسمہ ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کی ڈیزائننگ بھی اسٹیچو آف یونٹی کا ڈیزائن تیار کرنے والے معروف مجسمہ ساز پدم بھوشن رام سُتار نے ہی کی ہے۔ نائب وزیر اعلی نتن پٹیل، مرکزی وزیر منسكھ مانڈويا کی موجودگی میں مجسمہ کی رونمائی کے بعد مسٹر روپاني نے کہا کہ سردار پٹیل کی ایک اور بہت بڑے مجسمہ کی گجرات میں نقاب کشائی کرنا باعث فخر ہے۔

سرداردھام کے صدر گگجي سُتريا اور اس کے ترجمان سبھاش ڈوبريا نے آج یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانسے کا یہ مجسمہ ادارے کے احاطے میں تقریباً سوا تین کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مشرقی گجرات کے نرمدا ضلع کے كیوڑيا واقع اسٹیچو آف یونٹی کی نقاب کشائی اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔ اس پر تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئی تھی۔ وہ چین کے اسپرنگ ٹیمپل بدھا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.