سپریم کورٹ نے گجرات کے راجکوٹ میں واقع ایک کووڈ ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت اور گجرات حکومت سے جمعہ تک جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کووڈ سے متعلق معاملوں کی سماعت کرتے ہوئے راجکوٹ واقعہ کا از خود نوٹس لیتے لیا۔ جسٹس بھوشن نے سماعت کے دوران کہا کہ ’’یہ تعجب خیز واقعہ ہے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔ ہم اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے رہے ہیں۔‘‘
بنچ نے کہا کہ کووڈ ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات کو روکنے اور ان سے نمٹنےکے لئے مناسب طریقہ کار نہیں اپنایا جارہا ہے۔
عدالت نے اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے منگل تک اسپتال میں آگ کے واقعہ پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ریکارڈ میں لانے کا حکم دیا۔ بنچ نے حکومت گجرات سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔