ETV Bharat / city

گجرات میں رمضان کی رونقوں میں دوبالا اضافہ - Muslim in Gujrat

ریاست گجرات کے مشہور شہر انکلیشور میں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان کی رونقیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

گجرات میں کیسے مناتے ہیں رمضان؟
author img

By

Published : Jun 3, 2019, 5:18 PM IST

لوگ روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کے بعد شام میں اپنی مرغوب غذا کے ساتھ افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

انکلیشور میں رمضان المبارک کے دوران متنوع اقسام کے لذیذ پکوانوں اور مزے دار کھانوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور لوگ کافی تعداد میں ذائقے دار چیزیں کھانے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

گجرات میں کیسے مناتے ہیں رمضان؟

گجرات کے انکلیشور میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے، یہاں کے مسلمان پوری شان و شوکت کے ساتھ رمضان میں مذہبی رسومات کا اہتمام کرتے ہیں۔

اِنکلیشور میں افطار کے بعد الگ ہی منظر دیکھنے کو ملتا ہے یہاں افطار سے سحری کے اوقات تک خصوصی ڈشز کے پکوانوں، خاص طور پر کئی طرح کے چکن سے بننے والے پکوان، چکن دانہ، تکہ مسالحہ ، چکن نگارہ، چکن مغلائی، مختلف سوپ، حلیم اور بریانی وغیرہ کھانے کے لئے لوگوں کی اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ وہاں تِل تک رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی اور انھیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انکلیشور کے ملا واڑ محلے میں رمضان میں رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے،یہاں پر دور دور سے لوگ مختلف پکوان کے ذائقے کا لطف اٹھانے کے لئے آتے ہیں۔

تراویح کے بعد سے یہاں پوری رات بازار لگے رہتے ہیں لوگ دن میں نہیں بلکہ رات میں جاگ کر خریدی کرتے ہیں اور عید کی تمام تیاریوں کے ساتھ کھانے کا مزہ لیتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.