ETV Bharat / business

پالیسی جات شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - Following the second wave of Corona, the economy is on track

کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی معمولات کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے آج ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی جات شرحوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پالیسی جات شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پالیسی جات شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 2:26 PM IST

ممبئی: مہنگائی میں اضافہ اور کورونا کی دوسری لہر کے بعد معاشی معمولات کے پٹری پر لوٹنے کا حوالہ دیتے ہوئے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ اور دیگر پالیسی جات شرحوں کو جوں کا توں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی صدارت میں آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج ختم سہ روزہ میٹنگ میں تمام پالیسی جات شرحوں کو بغیر تبدیلی کے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریپو ریٹ کو چار فیصد، ریورس ریپور ریٹ کو 3.35 فیصد، مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلِٹی ریٹ کو 4.25 فیصد اور بینک ریٹ کو 4.25 فیصد مستحکم رکھا گیا ہے۔ نقد ریزرو تناسب چار فیصد اور ایس ایل آر 18فیصد پر رہے گا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب

میٹنگ کے بعد داس نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں حقیقی جی ڈی پی کی ڈیویلپمنٹ ریٹ 9.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔ معیشت دھیرے دھیرے پٹری پر آرہی ہے۔ ساتھ ہی امسال کچھ تاخیر کے بعد مانسون میں بہتری ہونے سے خریف کی بوائی میں تیزی آئی ہے۔ آنے والے دنوں میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری بھی رفتار پکڑے گی۔ یہ سبھی وجوہات معیشت کو رفتار دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.