ETV Bharat / business

گجرات میں شیل انڈیا کی ایل این جی ٹرک لوڈنگ اکائی کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:57 PM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 'ایل این جی سیکٹر میں مسابقت بڑھنے سے نئے بازاروں کے اُبھرنے میں مدد ملے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے'۔

Shell Energy India opens its LNG-truck loading unit in Hazira

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج گجرات کے ہزیرا میں، شیل انڈیا کی 'لیکویفائڈ نیچرل گیس' یعنی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ٹرک لوڈنگ اکائی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اکائی گرڈ علاقوں کے باہر ایسی جگہوں پر قدرتی گیس کی دستیابی کو فروغ دے گی جہاں کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمبی دوری کا سفر طے کرنے والے ٹرکوں میں ایل این جی کے استعمال کو بھی فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں: 'خودکفیل بھارت' کا مطلب تنہا بھارت نہیں: پرساد

پردھان نے اس پہل کے لیے شیل انڈیا کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی سیکٹر میں مسابقت بڑھنے سے نئے بازاروں کے اُبھرنے میں مدد ملے گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتوں کے لیے صاف ستھری توانائی یقینی ہوگی اور ماحولیات کے تحفظ کو بڑھاوا ملے گا۔'

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے لیے صاف ستھری اور آلودگی سے پاک توانائی کی سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے۔ 'ہم اپنے دستیاب توانائی وسائل میں صاف ستھری توانائی کی مقدار بڑھانے کے لیے پابندِ عہد ہیں تاکہ ملک کی معیشت گیس پر مبنی معیشت میں تبدیل ہوسکے، آب و ہوا کی تبدیلی کے مسائل کا حل کیا جا سکے اور ایک خود کفیل بھارت کی تعمیر ہوسکے'۔

مرکزی وزیر نے شیل انڈیا کو ایک صاف ستھرے ماحول اور ٹرانسپورٹ ایندھن کے طور پر ایل این جی کو بڑھاوا دینے کے بھارت کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کی سمت میں کی گئی پہل کے لیے مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.