ممبئی: ایشیائی بازاروں سے مثبت اشاروں کی بدولت گھریلو شیئر بازار منگل کو شروعاتی کاروبار میں 53 ہزار پوائنٹ کی سطح کو پار کرکے نئی بلندی کو چھونے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز، ایشین پینٹس، ٹیک مہندرا اور ہندستان یونی لیور جیسی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے آخر میں معمولی سبقت حاصل کرسکا۔
بی ایس ای کا 30شیئر وں والا انڈیکس سینسکیس 14.25پوائنٹ چڑھ کر 52588.71 پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 26.30پوائنٹ بڑھ کر 15772.80پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر رہی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.33 فیصد اٹھ کر 22493.26 پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 25060.31 پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس سی کے بیشتر گروپ معمولی سبقت میں رہا جس میں کیپیٹل گڈس 1.98فیصد، پاور 1.17فیصد، انڈسٹریل 1.35فیصد، آئی ٹی 0.71 فیصد اور ٹیک 0.61 فصید شامل ہے۔ گراوٹ میں رہنے والے گروپوں میں ریئلٹی 0.75فیصد، بینکنگ 0.32فیصد اور فائنانس 0.11شامل ہے۔
- مزید پڑھیں: ای کامرس کے ضابطوں میں ترمیمات کی تجویز
- سیبی نے تین کمپنیوں کو آئی پی او لانے کی منظوری دی
بین الاقوامی سطح پر شیئر دبازار میں جاپان کا نکئی3.12فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.29فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.82فیصد چڑھ گیا جبکہ ہانگ کا نگ کا ہینگ سین 0.63فیصد اورجرمنی کا ڈیکس 0.09فیصد ٹوٹا۔
یو این آئی