ETV Bharat / business

بڑی کمپنیوں میں فروخت سے سینسیکس کمزور - ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز

چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.31 فہصد کم ہو کر 21602 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چھوٹی کمپنیوں کا انڈیکس اسمال کیپ 0.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23351.87 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Sensex ends flat, Nifty holds above 15,200

author img

By

Published : May 25, 2021, 8:39 PM IST

ممبئی: ایچ ڈی ایف سی بینک اور ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں کے شیئر فروخت کے دباؤ میں آج سینسیکس میں معمولی انحطاط تھا جبکہ نفٹی مسلسل تیسرے دن ہرے نشان میں بند ہوا۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 14.37 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کم ہو کر 50637.34 پر آ گیا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 10.75 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کے اضافے میں 15208.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو 03 مارچ کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔

کووڈ-19 کے گذشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ سے کم نئے کیسز کے آنے کے سبب بازار میں صبح اچھی تیزی تھی اور سنسیکس 300 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ گیا۔ بعد میں اس کی تیزی کم ہوتی گئی اور دوپہر کے بعد سینسیکس اور نفٹی لال نشان میں اتر گئے۔ بالآخر سینسیکس گراوٹ میں ہی بند ہوا جبکہ نفٹی واپسی کرنے میں کامیاب رہا۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 196427 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

درمیانی کمپنیوں میں سرمایہ کار فروخت کرتے رہے، جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے پیسہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.31 فہصد کم ہو کر 21602 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چھوٹی کمپنیوں کا انڈیکس اسمال کیپ 0.26 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23351.87 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.