پیر کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے مختلف گروپ کی کمپنیوں بشمول ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس اندسٹریز، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی اور بجاج فنانس کی زبردست خریداری کی وجہ سے نئی تاریخ رقم کی اور سنسیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس اب تک کے سیشن کے دوران 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ اونچائی تک پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 16881.35 پوائنٹس کی نئی چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ 205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا اور یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں خریداری شروع ہونے کے بعد سنسیکس 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کر رہا ہے۔
- مزید پڑھیں: احمدآباد کی کامیاب کاروباری خاتون کی کہانی
- وزیراعظم آسمان اور زمین سب کچھ فروخت کر دیں گے: کانگریس
این ایس ای کا نفٹی 70 پوائنٹس کے اضافے سے 16775.85 پوائنٹس پر کھلا اور اس کے فوراً بعد یہ 16764.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، لیکن خریداری کی بنیاد پر یہ 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال یہ 161.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16866.35 پر کاروبار کررہا ہے۔
یو این آئی