ETV Bharat / business

میوچل فنڈز کے اثاثہ جات میں 7.6 فیصد اضافہ - mutual funds asset base rises 7.6 pc in Q3

ایسوسی ایشن آف میوچل فنڈز ان انڈیا (اے ایم ایف آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں میوچل فنڈز کے اثاثہ جات 27.6 لاکھ کروڑ روپے تھے، یہ اعداد و شمار 45 یونٹز پر مشتمل ہے'۔

mutual funds asset base rises 7.6 pc in Q3

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 9:06 PM IST

نئی دہلی: میوچل فنڈز کا اثاثہ جات دسمبر میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 29.71 لاکھ کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ بنیادی طور پر ایکویٹی بازار میں تیزی سے بازار مضبوط ہوا۔

ایسوسی ایشن آف میوچل فنڈز ان انڈیا (اے ایم ایف آئی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں میوچل فنڈز کے اثاثہ جات 27.6 لاکھ کروڑ روپے تھے، یہ اعداد و شمار 45 یونٹز پر مشتمل ہے'۔

فائر ریسرچ کے سربراہ گوپال کیولریڈی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں اسٹاک مارکیٹ کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے میوچل فنڈز کمپنیوں کے اثاثہ جات بڑھ گئے ہیں۔

نفٹی- 50 میں اکتوبر میں 3.15 فیصد، نومبر میں 12.02 فیصد اور دسمبر میں 14.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

کام کرنے والی 42 اثاثوں کی انتظامی کمپنیوں میں سرفہرست چار ... ایس بی آئی میوچل فنڈ (ایم ایف) ایچ ڈی ایف سی ایم ایف، آئی سی آئی سی آئی پروڈینشل ایم ایف، آدتیہ برلا سن لائف ایم ایف ... کا مارکیٹ پر دبدبہ رہا اور میوچل فنڈز کے کل اثاثے میں ان کی حصہ داری 50 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ایس بی آئی میوچل فنڈز دسمبر سہ ماہی کے دوران مسلسل ملک کا سب سے بڑا فنڈز رہا۔ اس عرصے کے دوران اس کا اثاثہ جات 4.56 لاکھ کروڑ روپے رہا جب کہ گزشتہ سہ ماہی میں یہ 4.21 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

ایچ ڈی ایف سی میوچل فنڈ 3.89 لاکھ کروڑ روپے کے اثاثہ جات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ گزشتہ سہ ماہی میں یہ 3.75 لاکھ کروڑ روپے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.