مرکزی حکومت نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں کوئلے کی پیداوار کو آسان بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سنہ 2024 تک ایک ارب ٹن کوئلے کی پیداوار حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
وزارت کوئلہ نے آج بتایا کہ وزارت نے 2021-22 کے لیے دستاویزات کا ایجنڈا تیار کیا ہے، جس کے تحت کوئلے کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی۔ کوئلے کی نقل و حمل کے عمل کو بہتر بنانے، استحکام لانے جیسے اقدامات ایجنڈے میں شامل ہیں۔
کوئلے کے شعبے میں اصلاحات کے عمل میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس شعبے میں سالانہ ایجنڈا تیار کیا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایجنڈے سے متعلق دستاویزات حکام کو دی گئی ہیں۔ ان افسران کو اس ایجنڈے کے مطابق پورے سال کام کی پیش رفت کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
ایجنڈے کا مقصد حالیہ برسوں میں کوئلے کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کا ادراک کرنا اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ایجنڈے میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کان - معدنیات سے متعلق ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور
یہ ایجنڈا مانیٹرنگ اور ریویو فریم ورک کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جس کا سیکریٹری کول کے ذریعے اکثر جائزہ لیا جاتا ہے۔
یو این آئی