ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ نے امت شاہ اور رام مادھو سے ملاقات کی تھی، مل کر حکومت بنانا چاہتے تھے - JK Assembly Election 2024

2014 میں عمر عبداللہ بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے رام مادھو اور امت شاہ سے ملاقات بھی کی تھی۔ یہ دعویٰ بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے کیا ہے۔

عمر عبداللہ
عمر عبداللہ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2024, 7:57 PM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے نیشنل کانفرنس اور عمر عبداللہ پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ رانا نے کہا کہ 2014 میں عمر عبداللہ نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔

رانا نے کہا کہ عمر عبداللہ نے حکومت سازی کے سلسلے میں رام مادھو سے بھی ملاقات کی تھی۔ جب رانا سے پوچھا گیا کہ عبداللہ نے اس کی تردید کی ہے، کیا آپ جھوٹ بول رہے ہیں؟ اس کے جواب میں رانا نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور میں پھر سے کہنا چاہتا ہوں کہ نہ پہلے جھوٹ بولتا تھا اور نہ اب جھوٹ بول رہا ہوں۔

دیویندر رانا نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کو سچ معلوم ہے اور سچ یہ ہے کہ وہ امت شاہ اور رام مادھو دونوں سے ملے تھے اور وہ حکومت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ رانا نے کہا کہ عمر عبداللہ ان کے بارے میں کیا تبصرہ کرتے ہیں اس پر وہ کچھ نہیں کہیں گے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جو میں نے کہا ہے وہ سچ ہے، اور اگر عمر عبداللہ کو لگتا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے، تو وہ پہلے اس کی تردید کریں، ایک بار جب وہ تردید کر دیں، تو میں مکمل حقائق کے ساتھ ان کا جواب دوں گا۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2014 کے نتائج 28 دسمبر کو آئے تھے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔ پی ڈی پی کو 28، بی جے پی کو 25، این سی کو 15 اور کانگریس کو 12 سیٹیں ملیں تھیں۔

ریاست میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا:

اس کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اور پی ڈی پی کے سربراہ مفتی محمد سعید ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ ان کی موت کے بعد ریاست میں دوبارہ گورنر راج نافذ کر دیا گیا۔ ان کا انتقال جنوری 2016 میں ہوا۔

تقریباً تین ماہ بعد اپریل 2016 میں محبوبہ مفتی ریاست کی وزیر اعلیٰ بنیں۔ دو سال کے اندر ان کا بی جے پی سے اتحاد دوبارہ ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.