ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی جی پی کا مقام حادثہ وترہیل کا دورہ، حادثے میں زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کی عیادت - DGP RR Swain Visit Budgam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 20 ستمبر 2024 کو ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکار ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ان کی بس روڈ پر پھسل کر گہری کھائی میں گرگئی تھی۔

DGP RR Swain Visits Accident Site In Budgam
DGP RR Swain Visits Accident Site In Budgam (Etv bharat)

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں ؤ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں کل 20 ستمبر 2024 کو وترہیل کے قریب بریل میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکاروں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دوسرے مرحلے کے لئے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے بی ایس ایف کے 36 اہلکاروں کو لے کر جانے والی بس بریل گاؤں کے مین سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ دو درجن سے زیادہ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے میں ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل-کک دیانند، ہیڈ کانسٹیبل-واٹر کیریئر رامیودھیا سنگھ اور کانسٹیبل-جی ڈی سکھواسی لال کے طور ہوئی ہیں۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوائن نے پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بریل وترہیل گاؤں کا آج دوسرے روز دورہ کیا تاکہ حادثے کے بعد زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کے لیے مقامی لوگوں کی فوری مدد کو تسلیم کر کے اسے سراہا جا سکے۔ ڈی جی پی نے گاؤں کے نوجوانوں کے لیے ان کی انسانی کوششوں کے اعتراف میں پانچ اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) عہدوں کا اعلان کیا۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ہلاک ہونے والے اہلکار ڈیوٹی کے لیے ان کی بے لوث لگن اور ہماری قوم کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مقامی دیہاتیوں، ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور دیگر ایجنسیوں کے فوری ردعمل اور پھنسے ہوئے اہلکاروں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بڈگام ضلع اسپتال، ایس ایچ ایم ایس، اور فوج کے 92 بیس اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بی ایس ایف کے 33 زخمی اہلکاروں اور ایک سول ڈرائیور کو فوری علاج فراہم کرنے پر ستائش کی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جو شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اس ضمن میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اعزاز میں ایف ٹی آر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف کے ایم آر ہمہامہ، سری نگر میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں گورنر منوج سنہا، جموں و کشمیر، چیف سکریٹری، ڈی جی پی جموں و کشمیر، بی ایس ایف کے تمام رینک، اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام اور سول انتظامیہ نے شرکت کی۔ ایس ایچ اشوک یادو آئی جی، بی ایس ایف کشمیر نے کہا کہ فورس گرنے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، اور بی ایس ایف ان کے وارڈوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.