ETV Bharat / business

'ایف ڈی آئی حاصل کرنے والے ممالک میں بھارت نویں مقام پر' - india 9th largest recipient of fdi 2019

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ' کووڈ۔19 کے بعد معاشی مندی کے باوجود بھارت کی وسیع منڈی سرمایہ کاروں کو بھارت کے جانب راغب کرتی رہے گی۔

India 9th largest recipient of FDI in 2019, will continue to attract investments: UN

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 5:02 PM IST

نیو یارک: بھارت کو سنہ 2019 میں 51 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملی اور یہ سنہ 2019 کے دوران دنیا بھر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) حاصل کرنے والے ممالک میں نویں نمبر پر ہے۔ یہ معلومات اقوام متحدہ کے بزنس یونٹ کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے پیر کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ' کووڈ۔19 کے بعد معاشی مندی کے باوجود بھارت کی وسیع منڈی سرمایہ کار کو بھارت کے جانب راغب کرتی رہے گی۔

یو این سی ٹی اے ڈی کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2020 میں کہا گیا ہے کہ بھارت سنہ 2019 کے دوران دنیا بھر میں نویں نمبر پر رہا، جہاں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51 ارب ڈالر ہے۔ گذشہ 2018 میں بھارت کو 42 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی ملی تھی۔ اس وقت ایف ڈی آئی حاصل کرنے والے 20 ممالک میں بھارت 12 ویں نمبر پر تھا۔

ترقی پذیر ایشیا کے خطے میں بھارت سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پانے والے ممالک میں شامل رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2020 میں دنیا بھر میں براہ راست سرمایہ کاری میں 40 فیصد کمی متوقع ہے۔ یہ سرمایہ کاری 2019 میں ہوئے 1540 ارب ڈالر کے مقاملے کم ہوسکتی ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سنہ 2005 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ دنیا بھر میں ایف ڈی آئی ایک ہزار ارب ڈالر کے اعداد و شمار سے کم ہو گی۔

کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے 2020 میں ایشیاء کے ترقی پذیر ممالک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں 45 فیصد کمی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ 2020 کے دوران جنوبی ایشیاء کے ممالک میں ایف ڈی آئی میں کمی واقع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.