ETV Bharat / business

پروسیسڈ خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 5:23 PM IST

برآمد کی جانے والی اہم اشیائے خوردونوش میں دال، پروسیس شدہ سبزیاں، پھل، جوس، مونگ پھلی، موٹے اناج کی مصنوعات، الکحل کی مشروبات اور تیل شامل ہیں۔

Export of processed food products is up 27% during April-February 2020-21

نئی دہلی: کووڈ-19کے بحران کے باوجود مالی برس 2020-21 کے اپریل سے فروری کے دوران پروسیسڈ فوڈ آئٹم کی برآمدات میں گذشتہ برس کی بہ نسبت 26.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال 2020-21 میں اپریل سے فروری تک مجموعی طور پر 43798 کروڑ روپے کی پروسیسڈ خوردنی مصنوعات برآمد کی گئیں۔

برآمد کی جانے والی اہم اشیائے خوردونوش میں دال، پروسیس شدہ سبزیاں، پھل، جوس، مونگ پھلی، موٹے اناج کی مصنوعات، الکحل کی مشروبات اور تیل شامل ہیں۔

اناج پر مبنی پروسیس شدہ مصنوعات میں 18 فیصد، پھلوں اور جوس میں 12 فیصد، مونگ پھلی میں سات فیصد اور آئل مل میں 96 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ-19 بحران کے دوران دنیا بھر میں تجارتی رکاوٹوں کے باوجود مسلسل کوششوں اور دیگر ضروری اقدامات کی وجہ سے پروسیسڈ فوڈ کی برآمدات میں 26 فیصد سے زیادہ کی ترقی ممکن ہوئی۔

ایگری پروڈکٹ ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی کے چیئرمین ایم انگموتھو کے مطابق مالی برس 2021-22 کے دوران بھی پروسیس شدہ اشیاء خورد و نوش کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ توقع ہے کہ دنیا میں خاص طور پر مشرق وسطی، امریکہ، برطانیہ اور بہت ساری دیگر منڈیوں میں دال، پروسیس شدہ پھل اور سبزیوں، مل کی مصنوعات، اناج کی مصنوعات وغیرہ کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.