ETV Bharat / business

'طلبا کو ملازمت کے لیے تیار کر رہا ہے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ'

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:51 PM IST

طلبہ کے لیے ٹیسٹ بک ایپ پر 350 سے زائد امتحانات اور درجنوں مہارت پر مبنی کلاسز کے لائیو ٹیوشن سمیت دیگر سہولت دسیتاب ہے۔

Edtech startup Testbook preparing millions for top govt, pvt jobs
'طلبا کو ملازمت کے لیے تیار کر رہا ہے ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ'

بھارت میں وبائی بیماری کے درمیان اسکول اور کالج کی تعلیم آن لائن طریقے سے دی جارہی ہے اور اگلا چیلنج طلبا کو ان کے گھروں سے سرکاری اور نجی شعبے کی ملازمتوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ اسی درمیان 'ایڈٹیک اسٹارٹ اپ ٹیسٹ بُک' نے ایک ای لرننگ پلیٹ فارم بنایا ہے، جس سے اب تک اعلی درجے کی ملازمیتں تلاش کرنے کے لیے 1.8 کروڑ سے زائد طلبہ جوڑ چکے ہیں۔

ٹیسٹ بک کے شریک بانی اور سی ای او آشوتوش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ٹسٹ بک' ٹریفک کا 80 فیصد سے زیادہ طلبہ 10 میٹرو شہروں اور قصبوں سے دیگر شہروں سے آرہے ہیں۔ اس میں اترپردیش، بہار اور راجستھان سرفہرست تین ریاستیں ہیں اس کے بعد مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش کا نبمر آتا ہے۔'

کمار نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ" اب آن لائن تعلیم آگے بڑھتے ہوئے پوری تعلیمی نظام کا لازمی جزو بننے والی ہے۔ کچھ جگہوں پر اسے 'اسٹینڈ الون' کے طور پر پیش کیا جائے گا اور کچھ جگہوں پر اسے آف لائن کے ساتھ ملایا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ' ہم نے یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) ریاستی اپی ایس سی پی ایس سی، انجینئرنگ امتحانات اور براہ راست مہارت کی تربیت جیسے بہت سے نئے زمرے داخل ہوئے ہیں۔ ان زمرے میں اچھی پیش رفت دیکھی جارہی ہے اور آئندہ 12 مہینوں میں 3 گنا نمو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔'

صرف وبائی امراض کے دوران تقریباً 70 لاکھ صارفین نے پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کیا ہے۔ ٹیسٹ بک نے کورس پر مبنی، سمیت لائیو ٹیشن کورسز کا آغاز کیا ہے، جس میں 50 فیصد ماہانہ کے طور پر ترقی ہوئی ہے۔'

طلبہ کے لیے ٹیسٹ بک ایپ پر 350 سے زائد امتحانات اور درجنوں مہارت پر مبنی کلاسز کے لائیو ٹیوشن سمیت دیگر سہولت دسیتاب ہے۔

کمار نے کہا کہ' رئیل ٹائم اڈوانس لیول پرفامنس تجربہ صارفین کو دیا جاتا ہے، جو ایپ کی ایک انوکھی اور پیاری خصوصیات ہے۔ ٹیسٹ بک 24 مختلف ڈیٹا پیرامیٹرز پر طلباء کی کارکردگی کا تجزیہ کرتی ہے اور انہیں فی الوقت، ذاتی نوعیت کا اور تقابلی کارکردگی کا تجزیہ فراہم کرتی ہے، جو ان کو ان کے امتحانات کی تیاری کرنے اور ان کے کمزور اور مضبوط موضوعات کو جاننے میں مدد دیتی ہے'۔

سنہ 2014 میں آئی آئی ٹی کے بمبئی کے سابق طالب علموں، کمار، نریندر اگروال، منجوج منا اور پروین اگروال کے ذریعے قائم کی گئی کمپنی کا ہدف بھارت امتحانات کی تیاری کی صنعت میں قائد بننے کا ہے'۔

ٹیسٹ بک میں فی الحال 18 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین، 18 لاکھ سے زیادہ تنخواہ لینے والے صارفین موجود ہیں اور 50،000 سے زیادہ طلبا کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

ٹیسٹ بک نے پبلشر ایس چند کی مدد سے اسمارٹ بنک لانچ کی ہے جو ایک کتاب ہے، لیکن یہ دلچسپ خصوصیات کے ساتھ آتی ہے۔ جو ایک فزیکل کتاب میں آن لائن تجبرہ فراہم کرتی ہے۔'

کمار نے نیوز ایجنسی کو بتایا "اسمارٹ بوکس ڈیٹا سائنس اور مشین لرننگ ٹکنالوجی کے ذریعہ لاکھوں سوالوں میں سے منتخب کردہ بہترین 4000 سوالات کا ایک سوالیہ بینک ہے، جو امتحان کی تیاری کو موثر انداز میں یقینی بناتا ہے۔"

امتحان کے دوران طلباء کا وقت اور وقت کے نظم و نسق کی حقیقی تفہیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر سوال کا جواب دینے کا وقت (ٹی ٹی اے) فراہم کیا جاتا ہے۔ کسی خاص سوال پر لاکھوں طلباء کی کارکردگی کے اعداد و شمار پر کارروائی کے بعد کسی سوال کے جواب میں جو وقت لیا جاتا ہے اس کا حساب لگایا جاتا ہے۔

سمارٹ کتاب میں تقابلی کارکردگی کا مختلف تجزیہ فراہم کیا گیا ہے، جیسے طلباء کی فیصد نے کسی خاص سوال کو چھوڑ دیا ہے یا صارفین کی فیصد نے کسی خاص سوال کا صحیح جواب دیا ہے۔

کمار نے کہا "ہم نے ایک ان ہاؤس بک نگوشیشن ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو ایک ہی کلک کے ساتھ سیکنڈوں میں 700-800 صفحے کی کتاب تیار کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.