ETV Bharat / business

دسمبر میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تیزی درج کی گئی: پی ایم آئی - معیشت میں بہتری آرہی ہے

گذشتہ برس کئی مہینوں تک کاروبار بند رہنے کے بعد اب صنعت کار اپنا اسٹاک بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

The country manufacturing activities strengthened in December, PMI for the 5th consecutive month above 56 points

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 5:14 PM IST

نئی دہلی: مینوفیکچرز سیکٹرز اور ان پٹ خریداری تیز ہونے کی وجہ سے دسمبر میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی درج کی گئی۔ یہ معلومات پیر کے روز جاری کردہ ماہانہ سروے سے ملی ہے۔

گذشتہ برس کئی مہینوں تک کاروبار بند رہنے کے بعد اب صنعت کار اپنا اسٹاک بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پیداوار اور ان پٹ خریداری تیز کررہے ہیں۔

آئی ایچ ایس مارکیٹ نے پیر کے روز انڈیا مینوفیکچرنگ سیکٹر کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جاری کیا ہے۔ دسمبر 2020 میں یہ 56.4 رہا، جبکہ نومبر 2020 میں یہ 56.3 سے تھوڑا زیادہ ہے۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب مینوفیکچرنگ کا پی ایم آئی 50 پوئنٹز سے اوپر ہے۔

اگر پی ایم آئی 50 سے زیادہ ہو تو یہ مینو فیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح اگر پی ایم آئی 50 پوئنٹز سے کم ہے تو مینو فیکچرنگ میں نرمی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف اکانومیکس آئی ایچ ایس پولینا ڈی لیما نے کہا کہ' بھارتی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی حالیہ پی ایم آئی سے پتہ چلتا ہے کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ جن تین سیٹکرز پر غور کیا گیا ہے ان میں سے سبھی میں خرید و فروخت کے زمرے میں بہتری درج کی گئی ہے، بحالی کی میکرو نوعیت پر زور دینا ضروری ہے۔ "

سروے میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں بھارتی سامان کی بین الاقوامی طلب میں اضافہ ہوا ہے'۔

اگر ملازمت اور روزگار سے جوڑ کر دیکھا جائے تو دسمبر میں بھی کمی درج کی گئی۔ اور یہ مسلسل نویں مہینے تک ملازمت اور روزگار کے مواقع میں کمی ہے۔'

سروے میں کہا گیا ہےکہ' کمپنیوں نے کہا کہ شفٹوں میں کام کرنے کے لیے حکومتی رہنما اصول کی وجہ سے ملازمین کی تلاش اور روزگار کے مواقع میں کمی کی اہم وجہ ہے۔ تاہم گراوٹ کی رفتار کچھ کم ہوئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.