ETV Bharat / business

'مالی برس 22 میں بی ایف ایس آئی، کموڈیٹی شعبے میں ترقی کی امید' - کارپوریٹس پر اعتماد دھیرے دھیرے بحال

رپورٹ کے مطابق مالی برس 2022 میں آمدنی کی رفتار میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے، کیونکہ ویکسینیشن کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور معیشت بھی بحال ہورہی ہے۔'

BFSI, Commodities Expected To Drive FY22 Earnings: MOFSL
'مالی برس 22 میں بی ایف ایس آئی، کموڈیٹی شعبے میں ترقی کی امید'
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:09 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے بینکاری، مالیاتی خدمات اور انشورنس ( بی ایف سی آئی) کے شعبے کے ساتھ کموڈیٹی شعبے میں بھی مالی برس 2022 میں آمدنی بڑھنے کی امید ہے۔ موتی لال اوسوال فنانشل سروسز (ایم او ایف ایس ایل) نے ایک رپورٹ میں اس کا دعوی کیا ہے۔ ایم او ایف ایس ایل نے اپنے ماڈل پورٹ فولیو میں بی ایف ایس آئی، آئی ٹی، میٹلز اور سیمنٹ کو او ڈبلیو (زیادہ وزنی) میں رکھا ہے۔

اس کے علاوہ اس نے صارفین، آٹو، صحت کی دیکھ بھال اور کیپٹل گوڈس کو غیرجانبدار کے قسم میں رکھا ہے، جبکہ او اینڈ جی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو یو ڈبلیو( کم وزنی) کے زمرے میں رکھا ہے۔

روپورٹ میں کہا گیا ہے اپریل- مئی 2021 میں کووڈ کی دوسری لہر نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا۔ تاہم اس بار کی بندشیں سنہ 2020 میں لاک ڈاؤن کے مقابلہ میں کم سخت تھیں، لہذا ہم توقع کرتے ہیں کہ اس کا اثر مالی برس 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ختم ہوگی۔'

رپورٹ کے مطابق مالی برس 2022 میں آمدنی کی رفتار میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے، کیونکہ ویکسینیشن کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور معیشت بھی بحال ہورہی ہے۔'

رپورٹ کے مطابق مالی برس 22 میں BFSI اور اشیاء سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ متوقع ہے۔ غیر مستحکم سرمایہ کاروں کی بڑی مضبوط شرکت سے مارکیٹ مضبوط ہورہی اور اس میں زبردست لیکویڈیٹی دیکھی گئی ہے۔'

اس کے علاوہ رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ اب سے کورونا وائرس کی تیز لہر کمزور ہوگئی ہے اور ویکسینیشن کی رفتار میں تیزی آئی ہے، اسی لیے لوگوں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کیس تین ماہ کی کم ترین سطح پر چل رہے ہیں۔ ویکسینیشن کی رفتار اور ریاستوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ کارپوریٹس پر اعتماد دھیرے دھیرے بحال ہورہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.