عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جادو نے اترپردیش حکومت سے تمام اساتذہ کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضے اور متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں سینکڑوں کی وجہ یوگی حکومت کی انتخابی ضد ہے۔ یوگی حکومت نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بیچ انتخابات منعقد کرتے ہوئے ریاست کے گاؤں گاؤں میں کورونا کو پھیلایا اور اب اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضد کی وجہ سے سینکڑوں خاندان اجڑ گئے۔ ہائیکورٹ نے بھی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی غفلت کی وجہ سے بہت سارے شکچھا متر، آشا و آنگن واڑی کارکنوں کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے حکومت سے کورونا سے متاثر ملازمین کے علاج و معالجے کا پورا خرچ برداشت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔