ETV Bharat / briefs

ممتا کی ڈاکٹرز سے کام پر لوٹنے کی اپیل - ممتا بنر جی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں سے جلد سے جلد کام پر دوبارہ لوٹنے کی اپیل کی ہے۔

ممتا کی ڈاکٹروں سے کام پر لوٹنے کی اپیل
author img

By

Published : Jun 15, 2019, 8:08 PM IST

ممتابنرجی نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ سرکاری اسپتالوں میں جلد سے جلد کام دوبارہ بحال ہوجائے۔ اس کے لیے میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ڈاکٹروں کے تمام مطالبات قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ممتا کی ڈاکٹروں سے کام پر لوٹنے کی اپیل

انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی قیمت پر اسینشیل سروس مینٹینسنس ایکٹ(ای ایس ایم اے)نافذ کرنا نہیں چاہتی ہوں۔میں ڈاکٹروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ کام پر لوٹ آئے۔

ممتابنرجی کے مطابق میں اس سے زیادہ کچھ نہیں چاہتی ہوں۔جونیئر ڈاکٹروں کے سامنے پوری زندگی باقی ہے۔ انہیں مستقبل سنوارنے کا موقع ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ممتابنرجی نے کہاکہ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہڑتال کے دوران اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور آ گے بھی نہیں ہوگی۔کسی کے خلاف پولیس کارروائی بھی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے کہاکہ اس طرح طبی خدمات نہیں کی جاسکتی ہے۔میں کسی کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ میں تنازع کو ختم کرنے کے لیے ڈاکٹروں سے ملاقات کرنا چاہتی تھی۔ بات چیت کے ذریعہ معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے الجھانے کی نہیں۔ ڈاکٹروں کا وفد مجھ سے ملاقات کے لیے نہ کل آیا اور نہ آج ۔ یہ تو کسی مسئلے کا حل نہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.