ETV Bharat / briefs

رفائیل کی کمی ملک نے محسوس کی: وزیراعظم - بھارت، پاکستان

بھارت، پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا وزیراعظم نریندر مودی پرزبانی حملے تیز ہوگئے ہیں۔

رفائیل کی کمی ملک نے محسوس کی
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 8:44 AM IST

Updated : Mar 3, 2019, 9:23 AM IST

بھارت، پاکستان میں کشیدگی کے دوران پاکستان سے ابھینندن کی رہائی کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پورے ملک نے آج رفائیل کی کمی محسوس کی ہے۔

خیال رہے کہ نریندر مودی نے حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا 'ان دنوں ملک میں بہت شور ہے اور ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے کہ 'رفائل کی کمی پورے بھارت نے محسوس کی ہے، انہوں نے کہا اگر ہمارے پاس رفائیل طیارہ ہوتا تو صورتحال اور ہوتی۔

کانگریس پارٹی کےصدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

کانگریس صدر راہل گانڈھی نے کہا کہ مودی نے حالیہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر رفائیل طیاروں کی ڈیل کا معاملہ نکالا ہے۔

راہل گاندھی کی رفائل ڈیل سے متعلق تنقید پر مودی نے جواب میں کہا کہ رفائیل ڈیل کو آج بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس سے بھارت کا نقصان ہورہا ہے۔

undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی نے 30 ہزار کروڑ روپے اپنے دوست انل امبانی کی جیب میں ڈال دیے۔

کانگریس صدر نے ایک ٹوئٹ پر لکھا کہ مودی آپ کو شرم تک نہیں آتی، مودی آپ نے بھارتی فضائیہ کے 30 ہزار کروڑ روپے چوری کیے اور وہ اپنے دوست انل امبانی کو دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی وجہ سے ہی بھارتی فضائیہ کے پائلٹ پرانے طیارے چلا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے فرانس سے 36 رفائیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاکہ بھارتی فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیارے دستیاب ہوسکیں، لیکن اپوزیشن جماعتیں اس ڈیل میں بدعنوانی کا الزام عائد کررہی ہیں۔

بھارت میں اس معاملے نے اس وقت زور پکڑا تھا جب ستمبر 2018 میں فرانس کے سابق صدر فرانسوآ اولاند نے انکشاف کیا کہ بھارت نے 11 کھرب روپے مالیت کے 36 رفائیل طیارے کی خریداری کے لیے انل امبانی کی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کی تجویز دی تھی۔

Intro:Body:

The country today has felt the need of Rafale, pm modi

Conclusion:
Last Updated : Mar 3, 2019, 9:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.