شوپیان کے ضلع ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کو بیت الخلاء کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جس کے تحت ضلع اسپتال کے احاطے میں غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک کے ساتھ بیت الخلاء تعمیر کیا گیا۔
مذکورہ بیت الخلاء کی صاف صفائی کے لئے گارڈ روم بھی قائم کیا گیا ہے اور بیت الخلاء کو استعمال کرنے کے لئے صارفین سے فیس بھی وصول کی جائے گی۔
افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ریوینو شاہنواز احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مزید دس مقامات پر ایسے بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے۔
بیت الخلاء کے افتتاح کے دوران میونسپل کمیٹی شوپیاں کے افسران بھی موجود تھے۔