مس انڈیا کا فائنل مقابلہ گذشتہ روز ممبئی کے سردار بلبھ بھائی پٹیل اسٹڈیم میں منعقد ہوا۔
پروگرام کی شروعات رات کے آٹھ بجے ہوئی۔
خیال رہے کہ اس مقابلے میں پہلی رنر اپ تلنگانہ کی سنجنا وج رہیں۔ اس کے علاوہ بہار کی شرییہ شنکر نے مس انڈیا یونائیٹیڈ کانٹیننٹ 2019 اور چھتیش گڑھ کی شیوانی جادھو نے مس گرینڈ 2019 کا خطاب جیتا۔
سمن راؤ سی اے کی تیاری کر رہی ہیں۔بالی وڈ فلم پروڈیوسر کرن جوہر اور سابق مس ورلڈ مانوسی چھلر اور اداکار منیش پال نے اس خبرکو ہوسٹ کیا۔