ایشیائی بازار حصص میں مثبت رجحان کے بعد تیل، گیس، بینکنگ اور دھات کی کمپنیوں کے شیئروں میں مضبوطی سے بھارت کے شیئر بازار کاروبار میں بہتری دیکھی گئی۔
گذشتہ دنوں میں ممبئی کے شیئر بازار میں 575 پوائنٹس کی گرواٹ درج کی گئی تھی۔ لیکن منگل کو ابتدائی دور میں ممبئی شیئر بازار کا آغاز اچھا رہا اور انڈیکس میں 118.81 پوائنٹس کا اضافہ دیھکا گیا۔
وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج یعنی نفٹی میں بھی سینتیس اعشاریہ صفر پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔ اور اس طرح نفٹی 11،391.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
شیئر بازار کے ماہرین کے مطابق ایشیائی بازاروں میں مضبوطی سے گھریلوں بازار کو مضبوطی ملی ہے۔
دیگر ایشیائی بازاروں میں جاپان کا نکیائی 1.84 فیصد، ہانگ کانگ کا ہنگسینگ 0.08 فیصد اور کوریا کے کاسپی میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شنگھائی کا کمپوژٹ انڈیکس 0.99 فیصد نیچے گر ا۔