ETV Bharat / briefs

سعودی عرب کا ایران کو انتباہ - Adel al-Jubeir

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ نے ایرانی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ جنگ کی راہ اختیارکرتا ہے تو سعودی عرب خاموش نہیں بٹیٹھے گا۔

سعودی عرب کے وزیرممکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر
author img

By

Published : May 20, 2019, 11:57 AM IST

سعودی عرب کے وزیرممکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے ایرانی حکام کو خبردار کیا کہ سعودی عرب خطے میں جنگ نہیں چاہتا، اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سعودی کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے انہوں نے کہا کہ ایران کا مشرقی وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کوئی کردار نہیں، بلکہ وہ شدت پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔

سعودی حکام نے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی تخریب کاری اور دہشت گردی کے فروغ دینے والی پالیسیوں کے خلاف کارروائی کریں۔

خیال رہے کہ خلیج ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی زد میں ہے، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کی تازہ صورت حال کے پیش نظر خلیج کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے خلیج معاون کونسل اور عرب لیگ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک نارویجن بحری جہاز پر حملہ کیا تھا، اس کے بعد سعودی عرب میں تیل پائپ لائنوں کو اڑانے کے لیے ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

Saudi Arabia seeks to avert war ready to respond with force

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.