ضلع سوریا پیٹ کے پین پہاڑ میں کورونا ٹیسٹ کے لیے رقم وصول کرنے والے ایک عہدیدار کو معطل کردیا گیا۔
ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروانے کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر آنے والوں سے پی ایچ سی کا انچارج کرانتی کمار فی کس 500 روپئے وصول کر رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا کہ اگر رپورٹ پازیٹیو آتی ہے تو رقم واپس کر دی جائے گی جبکہ نگیٹیو آنے پر پیسے واپس نہیں کئے جائیں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے اسے معطل کر دیا۔