ETV Bharat / briefs

گولن تحریک سے رابطے کے الزام میں کئی فوجی گرفتار - فوجی گرفتار

ترک حکام نے جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے کے الزامات کے تحت 115 فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 8:33 AM IST

غیر ملکی خبر رسان ادارے کا کہنا ہے کہ استنبول کا دفتر استغاثہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ترک فوج کے مختلف شعبوں کے 210 اہلکار خفیہ ذرائع سے فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے استوار کیے ہوئے ہیں۔

انقرہ حکومت کا بھی یہ دعویٰ ہے کہ گولن کے بے شمار حامی اس وقت ریاست کے مختلف اداروں میں سرایت کر چکے ہیں، جن میں خفیہ محکمے بھی شامل ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان کی حکومت گولن کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ آئندہ بھی مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سال 2016 میں ترکی میں فوجی بغاوت کے ذریعے سیول حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد پورے ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامی حالات کے سبب 200 سے زائد افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Intro:Body:

many-army-soldiers-arrested-in-turkey

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.